ہڑتال پر بیٹھے یونین کے صدر شمشاد عالم نے کہا کہ ریاستی حکومت ہم لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے، عرصہ دراز سے ہم لوگ جائز مطالبہ کرتے آ رہے ہیں مگر حکومت کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ آج کے اس مہنگائی کے دور میں بھی ہم لوگ کم سے کم ماہانہ پا رہے ہیں جس سے گھر کا چلنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس لیے ہم لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اپریل 2020 سے ایمبولینس ملازمین کے ماہانہ میں کم از کم دو ہزار کا اضافہ ہو، ہر مہینہ ایمبولینس ملازمین کے ماہانہ سے ناجائز کٹوتی کو بند کیا جائے اور کاٹے گئے روپے کو فوری دیا جائے۔ ضابطہ کے مطابق ایمبولینس ملازمین کو بونس بھی دیا جائے۔
یونین کے مہامنتری سونو کمار نے کہا کہ اس کورونا وبا میں ہم ایمبولینس ملازمین نے جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کی ہے مگر اس کے عوض ہم لوگوں کو کچھ نہیں ملا جبکہ آفس میں بیٹھے جو لوگ قلم چلا رہے تھے انہیں اس کا انعام ملا۔ ہم لوگوں کے مطالبات کو ریاستی حکومت اگر سنجیدگی سے نہیں لے گی تو آگے بھی اس تحریک کو مضبوط کریں گے۔
