ETV Bharat / city

سسرال آئے داماد کی موت، قتل کا اندیشہ - A resident of Rampur village

بیرگاچھی بلاک کے ضلع بوسی تھانہ حلقہ کے کرنکیا گاؤں میں دیر شب ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جو علاقے میں چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی بوسی تھانہ کے ایس ایچ او پولس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر ہسپتال بھیج دیا۔

Anticipating murder
سسرال آئے داماد کی موت، قتل کا اندیشہ
author img

By

Published : May 30, 2020, 12:09 PM IST

ارریہ: متوفی کا نام محمد سمیر ہے، جو پورنیہ ضلع کے کینگر تھانہ حلقہ کے رام پور گاؤں کا باشندہ ہے۔ محمد سمیر تین دن قبل اپنے سسرال بوسی تھانہ حلقہ کے کرنکیا گاؤں آیا تھا مگر اچانک سے اس واقعہ نے متوفی کے گھر والوں کو حیران کر دیا ہے، متوفی کے اہل خانہ نے سسرال والوں پر بیٹے کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ متوفی کے والد محمد اظہر علی نے بوسی تھانہ میں درخواست دے کر بیٹے کو سسرال والوں کے ذریعہ منصوبہ بند طریقے سے قتل کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ خبر لکھے جانے تک تھانہ میں ابھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔

ادھر پولس کی تفتیش جاری ہے مگر ابھی تک قتل کے وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ محمد سمیر کی شادی کرنکیا گاؤں کے باشندہ عبد الحق کی صاحبزادی حسن آرا سے تین سال قبل ہوئی تھی، ان سے ڈیڑھ سال کی ایک لڑکی بھی ہے۔

ادھر ملزم بنائے جا رہے فریق کا کہنا ہے محمد سمیر اپنے سسرال بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا، دونوں کے درمیان تعلق بھی اچھے تھے۔ سمیر کا قتل نہیں ہوا ہے، دیر شب سمیر کی اچانک سے طبیعت خراب ہو گئی، ہم لوگوں نے دوائی بھی لا کر دی مگر اس کی موت ہو گئی۔ بوسی تھانہ ایس ایچ او ساجد عالم نے کہا کہ معاملے کی چھان بین جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی خلاصہ ہو پائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.