آج گیا ریلوے اسٹیشن پر صبح 11 بجے سے طلباء حکومت کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے ہنگامہ کررہے ہیں۔
پولیس اور طلباء کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ دونوں طرف سے پتھر بازی ہوئی، آنسو گیس بھی چھوڑے گئے۔ police used tear gas
پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن طلباء پر وہ قابو نہیں پاسکے۔
دو ٹرینوں کی بوگی میں آگ لگا دی گئی۔ ساتھ ہی ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا گیا ہے۔
ٹرینوں پر پتھراؤ ہوئے ہیں، درجنوں ٹرین گیا اسٹیشن پر رکی ہوئی ہیں۔
فی الحال دونوں طرف سے پتھر بازی ہورہی ہے پولیس کو حالات قابو پانے میں کافی مشقتوں کا سامنا ہے۔