پٹنہ: راجد کے قومی صدر لالو یادو کا ایک الفاظ بھکچوہنر (بیوقوف) گزشتہ دنوں کافی سرخیوں میں رہا تھا، انہوں نے کانگریس کے بہار انچارج بھگت چرن داس Bhagat Charan Das, Bihar in-charge of Congress کے لئے یہ الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد سے بہار کی سیاست میں طوفان کھڑا ہو گیا تھا، اس وقت کانگریس لالو یادو Lalu Yadav پر حملہ آور ہو گئی تھی اور لالو یادو سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کرنے لگی تھی، پٹنہ میں کانگریس کارکنان نے اس الفاظ کو دلت مخالف بتاتے ہوئے لالو یادو کا پتلا نذر آتش بھی کیا تھا۔
لالو یادو Lalu Yadav کے ذریعہ کہا گیا یہ الفاظ اب خود لالو یادو پر بھاری پڑ گیا ہے، یہ الفاظ کسی اور نے نہیں بلکہ لالو یادو کے چھوٹے سالہ و سابق رکن اسمبلی سادھو یادو Lalu Yadav's younger brother and former MP Sadhu Yadav نے اپنے بھانجہ یعنی تیجسوی یادو کے لئے استعمال کیا ہے۔ دراصل سادھو یادو Sadhu Yadav کو اپنے ہی بھانجے کی شادی میں نہیں پوچھا گیا جس سے وہ بے حد ناراض ہیں۔ سادھو یادو نے کہا کہ اصل بھکچوہنر (بیوقوف) بھگت چرن داس نہیں بلکہ تیجسوی یادو ہے۔ حالانکہ اس سے آگے انہوں نے کچھ نہیں کہا۔
سادھو یادو Sadhu Yadav Viral Video کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دہلی میں منعقد شادی میں نہیں بلائے جانے خاصے ناراض ہیں اور تیجسوی یادو کو ہی بھکچوہنر بتا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ایک زمانے میں لالو یادو اور چھوٹے سالے سادھو یادو کی جوڑی خوب جمتی تھی، لالو یادو کے ایک اشارے پر سادھو یادو سارے کام انجام دیتے تھے، مگر گزشتہ چند برسوں میں لالو یادو اور سادھو یادو کے درمیان خوشگوار رشتہ نہیں ہونے سے دونوں کے درمیان دوریاں بڑھی ہوئی ہے۔ سادھو یادو رابڑی دیوی کے اپنے چھوٹے بھائی ہیں۔