ETV Bharat / city

ارریہ: اجگر پل کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

تسلیم الدین نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اس پل کی بنیاد رکھی تھی، لیکن ان کے انتقال کے بعد زیر تعمیر پل کا کام مکمل بند ہو گیا اور رفتہ رفتہ یہ پل کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔

اجگر پل کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟
اجگر پل کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 2:29 PM IST

ریاست بہار کے سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں میں سے ایک سیمانچل ہر سال سیلاب کی تباہی دوچار ہوتا ہے، یہاں کے لوگ ہر سال جان و مال سے ہاتھ دھوتے ہیں، بنیادی سہولیات کا فقدان یہاں کے لوگوں کو کئی بار اجڑنے اور بسنے پر مجبور کرتی ہے، سیمانچل کے ہی ضلع ارریہ میں آج بھی درجنوں گاؤں ایسے ہیں جہاں ایک عدد پل نہ ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

ارریہ: اجگر پل کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

انہیں گاؤں میں سے ایک جوکی ھاٹ بلاک کے ترکیلی گاؤں کے مغرب میں واقع اجگرا نامی پل جو چھ برسوں سے زیر تعمیر ہے، اس پل کی بنیاد سنہ 2014 میں سیمانچل کے گاندھی کہے جانے والے سابق رکن پارلیمان تسلیم الدین و اس وقت کے رکن اسمبلی سرفراز عالم نے رکھی تھی۔

برسات کے موسم میں ندیوں کی آبی سطح میں اضافے کے بعد اس علاقے کے درجنوں گاؤں متاثر ہوتے ہیں جن کا رابطہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے ٹوٹ جاتا ہے، ان دنوں یہاں کے لوگ ضلع ہیڈ کوارٹر جانے کے لیے چند کیلو میٹر کی جگہ تقریباً 18 سے 20 کیلو میٹر کی لمبی مسافت طے کرتے ہیں۔

پل کے نہیں ہونے کی وجہ سے یہاں ہر سال برسات کے موسم میں برسات کے موسم میں یہاں ہر سال ڈوب کر جان جاتی ہیں باوجود اس کے اب تک یہاں نہ تو ایم ایل اے موصوف آئے اور نہ اس پل کے بننے کو لے کر ایم پی نے کبھی دلچسپی دکھائی. المیہ یہ ہے کہ برسات کے دنوں میں اس علاقے میں شادی بیاہ تک متاثر ہوتا ہے اور لوگ ایک داماد سے محروم ہوتے ہیں

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اجگرا پل کی تعمیر سیمانچل کے گاندھی الحاج تسلیم الدین صاحب کا ایک حسین خواب تھا جو ان کی حیات میں مکمل نہ ہو سکا، مگر ہمیں امید ہے کہ اس نامکمل کام کو جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم انجام تک پہنچائیں گے۔

رکن اسمبلی شاہنواز عالم کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے مدت کار سے قبل کا معاملہ ہے، یہ صورت حال محکمہ کی لاپرواہی اور نااہل ٹھیکیدارو کا نتیجہ ہے، میری پوری کوشش ہے کہ برسات کے بعد اس پل کے لیے دوبارہ سے ری ٹینڈر کراکر کام شروع کرا سکوں،

رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے اسے محکمہ کی لاپرواہی اور ٹھیداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے، ساتھ ہی اس پل کے لیے دوبارہ کرا کر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ مرحوم تسلیم الدین کے اس خواب کو ان کے صاحبزادے و مقامیرکن شاہنواز عالم کب تک پورا کرتے ہیں اور کب یہاں کی عوام کو اس دلدل بھری زندگی سے نجات مل پاتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.