ریاست بہار کے 6 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد کی موت ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے 15 اضلاع کے لئے فوری انتباہ جاری کیا ہے۔ ان میں پٹنہ، بھوج پور، سرن، شیوہار، سیتامڑھی، مظفر پور، بھبھواں، روہتاس، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، بکسر، سیوان، اراریہ اور کشن گنج شامل ہیں۔
متاثرہ علاقوں پر ایک نظر:
- بکسر ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 افراد ہلاک
- بھبواں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک
- جہان آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک
- سارن میں چار افراد ہلاک
- پٹنہ کے بہٹہ تھانہ علاقے کے جمنا پور میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد کے جھلسنے کی خبر ہے، مقامی لوگوں نے ہسپتال میں دونوں کو داخل کرایا تھا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔
- رول گنج کے پچپترا علاقے میں کھیت میں کام کر رہے 5 لوگ لوگ آسمانی بجلی کے سبب جھلس گئے۔
- کیمور کے بیلوا تھانہ علاقے کے سو ناو گاؤں میں بجلی گرنے سے 5 کسان جھلس گئے۔
مزید پڑھیں:
بہاری نوجوان نے بنایا 'یو سی براؤزر' کا متبادل ایپ
ان حالات کے پیش نظر وزیر اعلی نے تمام ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لیے 4-4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مزید انہوں نے لوگوں سے کہاکہ خراب موسم کے پیش نظر گھر سے نہ نکلیں اور محکمہ ڈیزاسٹر کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کریں۔