کیمور ضلع کے رامگڑھ تھانہ حلقہ کے بندی پور میں علاج کے دوران ایک مریض کی موت کے بعد اہل نے ہسپتال میں ہنگامہ کیا اور لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا۔
اس سلسلے میں ہلاک ہونے والے کے بھائی راج ناراین نے بتایا کہ ان کے بھائی کی طیبیعت اچانک خراب ہونے پر بندی پور کے ہی آر ایس ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ اس دوران ہسپتال انتظامیہ نے علاج کے نام پر 35000 روپے وصول کیے۔ لیکن پھر بھی صحیح علاج نہیں ہوسکا۔' انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' پہلے انتظامیہ نے روپے وصول کیے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ اپنے مریض کو لے جایٸں تب تک مریض مر چکا تھا۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں مریض کے مرنے کی اطلاع دی گئی اہل خانہ نے ہنگامہ شروع کردیا۔
اطلاع پر پہونچی رامگڑھ پولیس نے اہل خانہ کو سمجھا کر معاملہ کو ختم کیا اور منصفانہ طور پر جانچ کی یقین دہانی کرائی۔