ETV Bharat / city

بہار میں کورونا کے 54 نئے کیسز، کل مجموعی تعداد 1573

author img

By

Published : May 20, 2020, 2:59 PM IST

ریاست بہار میں کورونا وائرس کے کیسز میں اب تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، یہاں ہر روز پچاس سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں، آج 54 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

بہار میں کورونا کے 54 نئے کیسز، کل مجموعی تعداد 1573
بہار میں کورونا کے 54 نئے کیسز، کل مجموعی تعداد 1573

ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1573 تک جا پہنچی ہے، وہیں گزشتہ روز بھی 96 نئے کیسز درج کیے گئے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ آٹھ دنوں کے درمیان کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں زیادہ تر مریضوں کی تعداد باہر سے آنے والے تارکین وطن مزدوروں کی ہے۔

وہیں ریاست بھر میں اس مرض سے 517 افراد کو نجات مل چکی ہے، کہا جا رہا تارکین وطن مزدوروں کی بہار میں آمد کے بعد کورونا کے کیسز میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے، اساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آنے والے تارکین وطن مزدوروں کی جانچ ان کے آبائی گاؤں بھیجنے سے پہلے کی جاتی تو انکا علاج ہو جاتا، اور کرونا انفکشن کی رفتار کو روکا جا سکتا تھا۔

دارالحکومت پٹنہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے یہاں 167 افراد کورونا کی زد میں ہیں اور وہ اس سے متاثر ہیں، مونگیر میں کورونا 133 روہتاس میں 91 بیگو سرائے میں 82، مدھوبنی میں 73، نالندہ میں 72، بکسر میں 64، گوپال گنج میں 63، جہان آباد میں 58، کھگڑیا میں 55 کیس سامنے آئے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.