ETV Bharat / city

تیسرے مرحلے میں 78 اسمبلی حلقوں میں 19.74 فیصد ووٹ ڈالے گئے - 3rd Phase of Bihar polls

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے یعنی آخری مرحلے کی 78 سیٹوں کے لیے 1204 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہوجائے گا۔

3rd Phase of Bihar polls
3rd Phase of Bihar polls : Firing in Purnea, 19.74% voter turned out till 11 am
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 2:03 PM IST

پٹنہ: بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات کے لیے جاری پولنگ میں گیارہ بجے تک 78 اسمبلی حلقوں میں جہاں 19.74 فیصد ووٹ پڑے وہیں والمیکی نگر پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 19.14 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق ووٹنگ کے پہلے چار گھنٹے یعنی گیارہ بجے تک آخری مرحلے کے 78 اسمبلی حلقوں میں 19.74 فیصد رائے دہندگان ووٹ ڈالنے نکلے۔ وہیں والمیکی نگر لوک سبھا حلقے میں 19.14 فیصد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔ پولنگ کے پہلے چار گھنٹے میں ارریہ ضلع کے ووٹروں کا جوش برقرار ہے اور یہاں سب سے زیادہ 24.87 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ دربھنگہ ضلع میں سب سے کم 13.23 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔

مغربی چمپارن ضلع میں 19.14، مشرقی چمپارن میں 20.16، سیتا مڑھی میں 19.71، مدھوبنی میں 20.20، سوپول میں 21.06، ارریہ میں 24.87، کشن گنج میں 20.51، کٹیہار میں 17.77، مدھے پورہ میں 18.77، دربھنگہ میں 13.23، مظفر پور میں 19.82، وشالی میں 24.58 اور سیتا پور میں 17.51 ​​فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.