پولیس ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایاکہ بگلوا ڈھالہ کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 31 پر اتوار کی دیر رات پولیس گشت کر رہی تھی تبھی ایک منی ٹرک کو لاوارث حالت میں کھڑا دیکھا۔ مینی ٹرک کی تلاشی کے دوران 194 کارٹن میں رکھی گئی ہریانہ میں تیار 4822 بوتلیں انگریزی شراب کی برآمدکی گئیں۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے۔
وہیں ضلع کے الولی تھانہ علاقہ کے ہتھوا گاﺅں کے نزدیک اتوار کی رات موٹر سائیکل سوار ایک شخص کو 13 بوتل انگریزی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔