نوئیڈا میں واقع ہرولا سیکٹر چار، نوئیڈا تھانہ سیکٹر 20 میں کھلے عام عمارت بنانے کا سامان فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔ یہاں سے نوئیڈا سٹی مجسٹریٹ شیلندر کمار مشرا کی ہدایت پر کام کرنے والے اسلم اور راجا رام کو گرفتار کیا گیا۔
وہیں سیکٹر 22 میں پرشانت شرما ڈیولپر کی زیر تعمیر سائٹ پر قوانین کی پاسداری پر عمل نہیں کیا گیا۔ وہاں بھی پرشانت ڈیولپر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی اور پانچ لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا۔
شیلندر کمار مشرا نے کہا کہ اس مہم میں، پولیس ڈپارٹمنٹ، آلودگی کنٹرول بورڈ کے آفیسر اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر اپنا رول ادا کیا ہے۔ سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا نے کہا کہ کارروائی اسی طرح جاری رہے گی تاکہ ضلع میں این جی ٹی کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔