ETV Bharat / city

یوگی کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ - عالمی وبا

ریاست اترپردیش میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہبی رہنماؤں کے سا تھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا کے خلاف مل کر جنگ لڑنے کا عزم دہرایا۔

video conferencing
video conferencing
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 10:25 PM IST

عالمی وبا کوویڈ-19 اس قدر خطرناک اور مہلک ہے جس نے تمام ممالک میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔
اس ضمن میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع نوئیڈا کے تمام مذہبی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔

کورونا کے خلاف مل کر جنگ لڑنے کا عزم دہرایا۔

ویڈیو کانفرنسنگ میں نوئیڈا کے ڈی ایم کیمپ دفتر میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ ،ڈی ایم سوہاس اور ضلع کے تمام مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام مذہبی رہنماؤں کے اہم کردار کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اپنی سطح پر معاشرتی فاصلے کے بارے میں ایک پیغام دیں تاکہ معاشرے کے تحفظ کے لئے ہم سب مل کر اس عالمی مرض کا مقابلہ کرسکیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں بطور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب ایک مظبوط اور طاقتور عنصر کے طور پر ہمارے یہاں موجود ہے اور حکومتیں بھی اس سے بخوبی واقف ہیں اور یہ پورے معاشرے کی لڑائی ہے۔ اس لئے مذہبی رہنماؤں کا اس جنگ میں کلیدی کردار ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.