ETV Bharat / city

نوئیڈا: کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دو طلبا نے ویب سائٹ بنایا

نوئیڈا کے دو طلبا نے ملک کے مختلف شہروں میں کورونا متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ (Https://www.Aapkiumeed.In) کے نام سے شروع کی ہے۔ جس میں ریاستوں اور شہروں میں کووڈ ہسپتالوں کی فہرست، آکسیجن والے بستروں کی دستیابی، وینٹی لیٹر اور پلازمہ کی معلومات بھی فراہم کی جارہی ہے۔

two students of noida start a website to help corona victims
نوئیڈا: کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دو طلبا نے ویب سائٹ بنایا
author img

By

Published : May 25, 2021, 7:46 AM IST

کورونا انفیکشن کی دوسری لہر میں نوئیڈا کے دو طلبا نے نہ صرف نوئیڈا کے عوام کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ ملک بھر کے شہروں میں کورونا متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ (Https://www.Aapkiumeed.In) کے نام سے شروع کی ہے۔

11ویں جماعت کے طالب علم راگھو سنگھ بھدوریہ

اس ویب سائٹ پر کورونا کے روزانہ کے کیسز کی تازہ معلومات کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور شہروں میں کووڈ ہسپتالوں کی فہرست، آکسیجن والے بستروں کی دستیابی، وینٹی لیٹر اور پلازمہ کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہے۔ جس سے اب تک سیکڑوں متاثرین اس سائٹ سے فیض حاصل کر چکے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ اس سائٹ میں بہت جلد فنگس کے متعلق معلومات بھی ایڈ کریں گے تاکہ لوگوں کو در در بھٹکنا نہ پڑے۔

کورونا کی دوسری لہر میں متعدد ریاستوں اور شہروں میں کورونا میں مبتلا لوگوں نے اس ویب سائٹ کے ذریعہ فائدہ بھی حاصل کیا ہے، ایک بڑی غیر سرکاری تنظیم (ہیا) نے بھی اس ویب سائٹ کو اپنی فہرست میں درج کیا ہے۔

11ویں جماعت کے طالب علم راگھو سنگھ بھدوریہ نے مادھو کرن کے تعاون سے اس کام کو انجام دیا۔ راگھو اس سے قبل ڈرون منصوبے پر بھی کام کرچکا ہے، جس میں ماسک کے بغیر شہر میں گھومنے والوں کی تصویر قید کی جاسکتی تھی۔

محکمہ انکم ٹیکس میں تعینات افسر شیودن سنگھ کے بیٹے راگھو سنگھ بھدوریہ سیکٹر 47 میں رہتے ہیں جبکہ مادھو کرن اگروال سیکٹر 41 میں رہائش پذیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.