نوئیڈا: گھریلو کشیدگی اور دیگر وجوہات کے بنا پر نوئیڈا میں تین لوگوں نے خودکشی کی جن میں دو خواتین اور ایک 22 سالہ نوجوان شامل ہے۔
پہلا واقعہ سیکٹر 22 میں پیش آیا جہاں ایک تیس سالہ خاتون نے گھریلو تنازع اور کشیدگی کے باعث پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ خودکشی کرنے والی خاتون کا نام پوجا بھارتی ہے جس کا تعلق بہار سے ہے۔ پولیس کے مطابق اس کا شوہر گنیش ڈیوٹی پر گیا تھا اس نے دروازہ بند کر کے پھانسی لگا لی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دروازہ توڑ کر اس کی لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
دوسرا معاملہ تھانہ فیس 3 کے پر تھلا گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی ختم کرلی۔
وہیں تیسرا واقعہ تھانہ نالج پارک کے سیکٹر 150 میں پیش آیا جہاں اپنی اہلیہ سے تنازع کے باعث ایک 22 سالہ نوجوان نے خودکشی کو ترجیح دی۔ تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔