دارلحکومت دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں دو روزہ اسمارٹ اربن فارمنگ ایکسپو کا اختتام پزیر ہوا۔ دہلی ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن (DDC) اربن گرو انڈین سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرز (ISAE) اور انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IARI) کے اشتراک سے اس نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
اس کے تحت چھتوں، بالکونیوں، دیواروں اور دیگر جگہوں پر چھوٹے ڈبوں، گملوں اور ہائیڈروپونک طریقے سے اپنی چھت یا بالکونی پر سبزیاں اُگا کر ہریالی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Urban Farming: دہلی حکومت اربن فارمنگ کو فروغ دینے کوشاں
گھر کی چھتوں کو ٹیرس فارمنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً ٹماٹر، لیموں، ایلوویرا، میریگولڈ، ہری مرچ، گلاب وغیرہ۔ اسی عمودی فارمنگ میں یہ کاشت گھر کی دیواروں پر بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ لندن، سنگاپور وغیرہ جیسے شہروں میں اربن فارمنگ صنعت کے طور پر ابھری ہے اور کیوبا جیسے کچھ ممالک میں تقریباً 60 فیصد سبزیاں شہری اور پری اربن فارمز سے پیدا ہوتی ہیں۔
دہلی میں بھی کچھ ایسا ہی کرنے کے پلان کے تحت اس ایکسپو کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران اسٹال لگانے والوں و دیگر شعبوں اور اداروں کو ان کی اربن فارمنگ کے حوالے سے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔