ETV Bharat / city

پولیس کمشنر کا مشاہداتی دورہ

author img

By

Published : May 24, 2020, 4:19 PM IST

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے گریٹرنوئیڈا کے پولیس لائن اور مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے وہاں انتظامات اور صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا۔

The commissioner of Police visit police line and several check post
پولیس کمشنر کا مشاہداتی دورہ

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے گریٹر نوئیڈا کے سورج پور میں پولیس لائن میں واقع چیک پوسٹ، بیت الخلاء، سیلون، میٹنگ ہالز، کچن وغیرہ کے انتظامات اور صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا۔

پولیس کمشنر کا مشاہداتی دورہ

انہوں نے کیمپس کو وقتاً فوقتاً سینیٹایزیشن اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بیرکوں کے معائنے کے دوران انہوں نے تمام بستروں پر مچھر دانی لگانے کو کہا، اس کے علاوہ باورچی خانے میں دھواں روکنے کے لیے چمنی لگانے اور میس میں اچھے فرنیچر کا انتظام کرنے کی بھی ہدایات دی۔

انہوں نے پولیس لائن میں نائی کی دکان کو ماڈل سیلون میں تبدیل کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے افسران باقاعدگی سے پولیس لائن کے انتظامات کا معائنہ کریں اور پولیس اہلکاروں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ایس او پی کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل پولیس کمشنر شریپرنا گانگولی اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

پولیس لائن کے معائنہ کے بعد کمشنر پولیس نے پولیس اسٹیشن بسرکھ، اسٹیشن فیز 2، اسٹیشن سیکٹر 58 اور پولیس سیکٹر 49 میں چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا اور کووڈ-19 کے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے سیکیورٹی انتظامات اور سیکیورٹی کا مشاہدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.