ETV Bharat / city

کورونا کے مشتبہ مریض کی چھت سے کود کر خود کشی

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 1:46 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 4:06 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں کورونا کے مشتبہ نوجوان نے گلگوٹیا کالج کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اسے سیکٹر آٹھ سے لایا گیا تھا اور گھر جانے کی ضد کررہا تھا۔

کورونا کے مشتبہ مریض نے چھت سے کود کر خود کشی کی

نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ تاب نہ لا سکا، یہ واقعہ اتوار کی رات آٹھ بجے کا بتایا جا رہا ہے، اس کی اطلاع ملتے ہیں پارک پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ خود کشی کرنے والے نوجوان کو گوتم بدھ نگر کے ایک کالج میں قرنطین کیا گیا تھا، حالانکہ بعد میں اسے گلگوٹیا کالج کے ہاسٹل میں بنے قرینطین مرکز منتقل کر دیا گیا، اس دوران خبریں یہ بھی موصول ہوئی ہیں کہ نوجوان نے پہلے بھی خود کشی کرنے کی دھم،کی دی تھی۔

واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا کے گلگوٹیا کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے کر قرنطین مرکز بنا دیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کو 14 دنوں کے لیے رکھا گیا ہے۔

یہاں مجموعی طور پر 346 افراد کو قرنطین کیا گیا ہے، جن میں سے ایک نے خودکشی کرلی۔

Last Updated : Apr 13, 2020, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.