یوم کھیل کے موقع پر کھیلوں کی تقریبات کا افتتاح اے ڈی ایم انتظامیہ دیواکر سنگھ نے کیا۔
فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت تمام کھلاڑیوں کو ڈپٹی اسپورٹس آفیسر پونم وشنوئی کے ذریعے اجتماعی طور سے حلف دلایا گیا۔
کھیلے گا انڈیا بڑھے گا انڈیا جیسے نعرے وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعے بھارت میں کھیل کے فروغ کے لیے لگائے گئے۔
کھیلوں کی اس تقریب میں لڑکیوں کے زمرے میں جوڈو، کشتی ،باکسنگ ،کبڈی، رسہ کشی اور لڑکوں کے زمرے میں دوڑ اور ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوتم بدھ نگر بی این سنگھ رہے، انہوں نے یوم کھیل کے موقع پر دھیان چند کی زندگی کے حوالے سے روشنی ڈالیں۔
اس موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی قومی کھیل کا دن دھیان چند کے یوم پیدائش کے دن 29 اگست کو ہر سال قومی کھیل دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔