ETV Bharat / city

نوئیڈا میں 15 اگست کے پیش نظر خصوصی چیکنگ مہم

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا پولیس نے یوم آزادی کے پیش نظر چیکنگ مہم تیز کر دی ہے، جس سے کوئی سماج دشمن عناصر یوم آزادی کو خراب نہ کرے۔

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 4:17 AM IST

Updated : Aug 14, 2021, 6:15 AM IST

Special security checks_vis_up_noida_upur10010
noida police

آئندہ 15 اگست کے یوم آزادی کے موقع پر قومی تہوار کو خوشگوار، روایتی اور دھوم دھام سے منانے کے مقصد سے سیکوریٹی کے نقطہ نظر سے پولیس کمشنر، ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی سیکوریٹی کے لیے گراؤنڈ زیرو پر کام کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

قومی راجدھانی دہلی سے ملحقہ نوئیڈا سے دلی جانے والی شاہراہ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی شر پسند عناصر اتر پردیش سے دہلی میں داخل نہ ہو سکے۔ یوم آزادی کے موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اپنے ماتحت افسران کو سیکوریٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے تحت مختلف مقامات پر چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہیں۔

Special security checks_vis_up_noida_upur10010
چیکنگ کرتی ہوئی پولیس

مزید پڑھیں: کانپور معاملے میں نمائندہ نے دونوں کنبے سے بات کی

پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں مختلف سطحوں پر کارروائی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ 15 اگست کے موقع پر ضلع کی سیکوریٹی انتظامات کو معیار کے مطابق برقرار رکھا جائے۔ ضلع کے تمام تھانہ علاقوں میں رات گئے تک خصوصی گہری چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس کا مقصد سیکوریٹی کے حوالے سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 6:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.