ETV Bharat / city

نوئیڈا: راشن کی دکانوں پر لمبی قطاریں!

کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) ایک موثر حکمت عملی ہے لیکن نوئیڈا میں اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

noida
noida
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 9:32 PM IST

کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے سب سے اہم احتیاطی تدابیر اور اقدامات میں سماجی فاصلہ ایک موثر حکمت عملی ہے لیکن نوئیڈا میں اس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اس کا مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

سیکٹر 9 میں راشن لینے کے لئے سماجی فاصلہ کا خیال کئے بغیر لمبی قطار لگ گئی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ یا نوئیڈا پولیس کے اہلکار بھی دکھائی نہیں دئے، جو سماجی فاصلہ کے عمل کو یہاں پر قائم کرنے میں لوگوں کا تعاون کرتے۔

راشن کی تقسیم کے دوران شاہرہ پر لگائی گئی لمبی قطار

سماجی فاصلہ قائم کرنے کے لئے پولیس اہلکار کی تعیناتی ہر بڑے شہر میں ہوتی ہے اور گزشتہ دنوں اسی لاپروائی کے باعث نوئیڈا کے ڈی ایم کا ٹرانسفر اترپریدش حکومت نے کر دیا تھا اور اس کے متعلق ریاست کے ویزر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈی ایم کو پھٹکار بھی لگائی تھی۔

جس جگہ پر یہ قطار لگائی گئی تھی وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر سیکٹر 20 تھانہ واقع ہے جب کہ اترپردیس میں سب سے زیادہ کورونا وائرس متاثرہ مریض نوئیڈا میں ہیں۔

نوئیڈا میں سماجی فاصلہ کا نہیں رکھا جا رہا ہے خیال

یہ تصویر یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح ضلع انتظامیہ اس وبا کو نظر انداز کر رہا ہے کیونکہ یہ تصویر کسی گلی کی نہیں بلکہ نوئیڈا کی ایک اہم شاہراہ کی ہے جہاں حکومت کے ذریعہ غریبوں کے درمیان راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، جس کی جانکاری مقامی پولیس کو بھی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے مقامات پر پولیس کا نہ ہونا اور سماجی فاصلے کا خیال کئے بغیر قطار میں کھڑے ہونا ایک بڑے مسئلے کو دعوت دینے جیسا ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.