ETV Bharat / city

گریٹرنوئیڈا میں دس ماہ قبل چوری کے معاملے میں چھ افراد گرفتار، پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام - نوئیڈا میں چوری کی واردات

گریٹر نوئیڈا میں تقریبا 10 ماہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا چوری کے معاملے میں کوتوالی سیکٹر39 کی پولیس ٹیم نے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اب تک کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف کرنے والی کوتوالی سیکٹر 39 پولیس ٹیم کو 1 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

DCP Rajesh S.
ڈی سی پی راجیش ایس
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 8:16 AM IST

ریاست اترپردیش میں تقریبا 10 ماہ قبل گریٹر نوئیڈا کے علاقے سورج پور میں سلور سٹی سوسائٹی کے ایک فلیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا چوری کیا گیا تھا، اس کا انکشاف کرتے ہوئے کوتوالی سیکٹر39 کی پولیس ٹیم نے 6 افراد کو گرفتار کیا اور تقریبا 13کلو سونا اور 57 لاکھ روپے بھی نقد برآمد کیا ہے۔

ڈی سی پی راجیش ایس

پولیس نے مجموعی طور پر تقریبا سوا آٹھ کروڑ روپے کی رقم برآمد کرلی، تاہم اس معاملے میں 4 ملزمان ابھی تک فرار ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے گوتو بودھ نگر میں اب تک کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف کرنے والی کوتوالی سیکٹر 39 پولیس ٹیم کو 1 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس فلیٹ میں چوری ہوئی تھی وہاں 35 کروڑ سے زیادہ نقد اور بڑے مقدار میں سونا رکھا ہوا تھا۔ ان چوروں نے 7 کروڑ روپے کی نقدی اور 40 کلوگرام سونا چوری کیا۔ اس کے بعد اگلی بار چوری کرنے کی نیت سے وہاں موجود نقد اور سونا چھوڑ کر وہ وہاں سے چلے گئے تھے۔

چوروں نے فلیٹ میں نقدی اور سونا چھوڑ دیا تھا اور اس سب کی حفاظت کرنے والا نوکر گوپال سب کچھ لے کر فرار ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں فلیٹ کے مالک رام منی پانڈے اور ان کے بیٹے کرشلے پانڈے نے بھی ابھی تک پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔

چوری کی خبر آنے کے بعد رام منی بیٹے سمیت بیرون ملک چلے گئے پولیس نے اس معاملے میں ای ڈی اور انکم ٹیکس کو مطلع کر دیا ہے۔

ڈی سی پی راجیش ایس نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر نوئیڈا کے سالار پور کے رہائشی راجن بھاٹی اور مراد آباد کے رہائشی ارون عرف چھتری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے چوری شدہ سامان کی تقسیم کے بارے میں معلومات دی تھی جس کے بعد پولیس نے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد جئے سنگھ، نیرج، انیل اور بنٹو شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں کے قبضے سے ایک ایک کلو سونے کے بسکٹ برآمد کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کی تفتیش اس سمت میں بھی آگے بڑھ رہی ہے کہ دونوں طرف سے چوری کی کوئی شکایت نہیں کی گئی، جس سے یہ واضح ہے کہ یہ معاملہ کالے دھن سے جڑا ہے اور یہ سونے کی اسمگلنگ کا ایک بڑا اڈہ تھا۔ اتنی مقدار میں سونے کی چوری کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ کے لیے بین الاقوامی سطح کا ایک گینگ سرگرم ہے جس میں یہ دونوں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

پولیس بھی اس زاویے سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی اور انکم ٹیکس کی تحقیقات میں بھی بہت کچھ سامنے آنے کی امید ہے۔ انکم ٹیکس کی چھان بین میں یہ واضح ہوجائے گا کہ انکم ٹیکس دونوں نے کتنا ادا کیا تھا تاکہ ان کی آمدنی کا بھی پتہ چل سکے۔ اس سے یہ واضح ہوجائے گا کہ آیا نقد اور سونا کالا دھن ہیں یا محنت کی کمائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.