ETV Bharat / city

Noida Host Saras Ajeevika Mela: نوئیڈا میلہ میں مصنوعات کی جم کر خریداری - Saras Ajivika Festival Noida

نوئیڈا میں سرس آجیویکا میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے، جو 13 مارچ تک جاری رہے گا، میلے میں خواتین کے لیے مارکیٹنگ کمیونیکیشن، سوشل میڈیا، برانڈنگ، پیکجنگ وغیرہ کے لیے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے Saras Ajivika Festival Noida۔

Noida Hosts Saras Ajivika Festival
Noida Hosts Saras Ajivika Festival
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 8:51 AM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں خود کفیل بھارت کی مہم کو مزید تقویت دینے کے لیے سیکٹر 33A کے شلپ ہاٹ میں سرس آجیویکا میلہ کا آغاز ہوا ہے۔ 25 فروری سے شروع ہونے والا یہ میلہ 13 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ہاٹ میلہ میں پہلی بار حصہ لینے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں کے لوگ ان کی مصنوعات کو پسند کرتے ہوئے خریداری کر رہے ہیں اور انہیں اچھا رسپانس مل رہا ہے Noida Hosts Saras Ajivika Festival۔

ویڈیو دیکھیے۔،
سرس آجیویکا میلے میں سیلف ہیلپ ویمن گروپس کے 160 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ جہاں خواتین کے لیے مارکیٹنگ کمیونیکیشن، سوشل میڈیا، برانڈنگ، پیکجنگ وغیرہ کے لیے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میلے میں مختلف قسم کے دستکاری کے زیورات کے علاوہ کئی ریاستوں کے کھانے پینے کی اشیاء سمیت کپڑے کی مصنوعات کی نمائش بھی رکھی گئی ہے Self Help Women Groups۔
میلے میں ثقافتی پروگرام پیش کرتیں ہوئیں خواتین۔۔۔

نوئیڈا میں منعقد ہونے والے اس میلے میں آسام کی رہنے والی سکھا داس نے پہلی بار شرکت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مرجان کے ریشم سے بنی ساڑیاں اور دیگر کپڑے فروخت کرتی ہیں۔ ان کے پاس 2 ہزار سے 50 ہزار تک کی ساڑیاں ہیں۔ اس بار مارکیٹ ڈاؤن کی وجہ سے وہ 50 ہزار کی ساڑھی نہیں لائی بلکہ 30 ہزار تک کی ساڑھیاں بازار میں فروخت کر رہی ہیں۔ وہیں آسام کے رہنے والے کمل داس کے پاس بانس سے بنی مصنوعات کی اسٹال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ بانس سے بنی اشیاء کی تلاش میں ہیں اور لوگ اسے بڑی دلچسپی سے خرید رہے ہیں۔مزید پڑھیں:

ہریانہ کے باغپت ضلع کے رہنے والے محمد یاسین کئی دہائیوں سے ہاتھ سے بنی ہوئی دری، چادریں اور دیگر کپڑے فروخت کر رہے ہیں۔

یاسین کا کہنا ہے کہ کئی بار لاک ڈاؤن نے ہمارے کاروبار کو بہت متاثر کیا ہے۔ باہر سے دھاگا لا کر ہم ایک چادر کو تین سے چار گھنٹے میں تیار کرتے ہیں، اسے مارکیٹ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.