اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ محکمہ صحت کی تاریخ میں آج کا دن اور وقت سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین گذشتہ 1 برس سے عام لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ کووڈ ۔19 ویکسین کی آمد سے تمام شہری آنے والے وقت میں کورونا کے خطرے سے نجات حاصل کر سکیں گے۔
آج ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں شمیم، ریتو اور ڈاکٹر اونیش کو سب سے پہلے کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ یہ تمام لوگ طبی عملے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع افسر نے شمیم کو ٹیکہ کاری کے بعد کارڈ بھی دیا، جس کے ذریعے انہیں 28 دن کے بعد دوسری خوراک کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر دیپک اوہری چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر چندن، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر نیرج تیاگی، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر اور ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر، محکمہ صحت کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ اس کے علاوہ پانچ دیگر مقامات پی ایچ سی ویسرکھ، اور بھنگیل، کیلاش ہسپتال نوئیڈا ، شاردا ہسپتال گریٹر نوئیڈا اور جمس گریٹر نوئیڈا شامل ہیں۔