ETV Bharat / city

نوئیڈا: عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی کا ہلہ بول

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 12:21 AM IST

جرائم، بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف سماج وادی پارٹی کارکنان نے اتر پردیش میں مظاہرہ کیا۔

Samajwadi Party
Samajwadi Party

اترپردیش اور خاص کر نوئیڈا میں جرائم، بدعنوانی، بےروزگاری سمیت ہر محاذ پر ریاستی حکومت کی ناکامیوں اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی نے ہلہ بولا اور سیکٹر 19 میں سٹی مجیسٹریٹ کو گورنر کو مخاطب ایک میمورنڈم بھی سونپا۔

نوئیڈا: عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی کا ہلہ بول
ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر نوئیڈا کے ایس پی قائدین نے احتجاج کیا۔ اس دوران ایس پی قائدین نے بی جے پی کی مودی اور یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے تمام تحصیلوں پر احتجاج کر کے یادداشتیں دینے کا حکم دیا تھا۔
جرائم، بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف سماج وادی پارٹی کارکنان

ایس پی رہنما راگھویندر دوبے نے کہا کہ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی ہے اور لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ کاروبار بھی تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان، نوجوان، غریب، مزدور سبھی موجودہ حکومت سے بہت پریشان ہیں۔ وہیں نوئیڈا میں ضلع صدر دیپک وگ، مہانگر صدر ریشپال اوانہ اور بلال برنی کی قیادت میں لانگ مارچ کرتے ہوئے سٹی مجیسٹریٹ کے دفتر پہنچے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر رام ویر یادو، دیویندر، سنیل چودھری، بلال برنی، محمد تسلیم، ببلو چوہان، شالنی کھاری وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.