اتر پردیش کے ہاتھرس میں بیٹی کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد اس کی موت سے پورے ملک میں عوام مشتعل ہے اور انصاف کے لئے اپنی آواز بلند کر رہی ہے۔
دلت بچی اور کنبے کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اتر پردیش کے نوئیڈا میں صفائی مزدور یونین نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ دلتوں کے ساتھ نا انصافی نہیں چلے گی۔ یہ اتر پردیش کے پورے دلت سماج کی آواز ہے۔ حکومت بیٹی کے اہل خانہ کو 50 لاکھ کی مدد دے۔
اس دوران صفائی مزدور یونین کے کارکنان نے پیدل مارچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنی بیٹی اور بہنوں کی عزت بچانے کے لئے سڑکوں پر اترنا پڑے گا۔ گڑیا کے مجرموں کو جلد سے جلد سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مارچ کے بعد سیکٹر 19 میں سٹی مجسٹریٹ کے دفتر میں ایس ڈی ایم کو میمورنڈم بھی دیا گیا۔