نوئیڈا: عام آدمی پارٹی یوتھ ونگ کا ایک جائزہ اجلاس اتر پردیش نوئیڈا کے گاؤں جھنڈ پورہ میں یوتھ ونگ کے ریاستی صدر فیصل وارثی کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں ترون تنور کو یوتھ ونگ کا گوتم بدھ نگر کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا نیز درجنوں نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر فیصل وارثی نے کہا کہ اتر پردیش میں عام آدمی پارٹی دہلی ماڈل کو لوگوں کے درمیان لے جائے گی۔ موجودہ سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں اور بی جے پی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کی مقبولیت سے خائف بھی ہے۔ اترپردیش میں لوگ تیزی سے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ عوام نے بھی اب سمجھ لیا ہے کہ ایک صاف شفاف حکومت عام آدمی پارٹی ہی دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: نوئیڈا: حاجی علی شیر ایس پی اقلیتی سبھا کے صدر نامزد
یوتھ بریگیڈ کے نومنتخب ضلع صدر ترون تنور نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو ہم بہتر طریقے سے انجام دیں گے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دہلی ماڈل کی عوام متاثر ہوگئے ہیں۔ اسی ماڈل کو اتر پردیش میں بھی نافذ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کی ’یو پی جوڑو مہم‘
جل جیون مشن گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ، عآپ کا احتجاج
پروگرام میں ریاست اور ضلع کے کئی عہدیدار موجود تھے، جن میں ریاستی صدر یوتھ ونگ فیصل وارثی، جتن بھاٹی، ریاستی نائب صدر او بی سی سیل گڈو یادو، دادری اسمبلی انچارج ہردیپ بھاٹی ،یوتھ ونگ کے ریاستی نائب صدر پرمود بھاٹی، یوتھ ونگ کے ریاستی سکریٹری اجے بھیا، کھوڑا نگر کے صدر کمل ماوی اور دیگر ممبران موجود تھے۔