ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا، سیکٹر 39 کے کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں تپ دق سے متاثرہ 70 بچوں کو غذائیت فراہم کی گئی، اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کے لیے جس قدر دوا ضروری ہے اسی طرح متناسب غذا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو قوت مدافعت کے لیے بہتر تغذیہ کی ضرورت ہے، انہوں نے روٹری کلب کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تغذیہ بخش غذائیت اسکیم کے تحت تپ دق کے مریضوں کو ہر ماہ پانچ سو روپے دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ٹی بی کا علاج درمیان میں ترک کرنا خطرناک ہے، چھوڑنے پر دوا اثر کرنا بند کر دیتی ہے، اس لیے دوا باقاعدگی سے کھائیں، صرف چھ ماہ کے باقاعدہ علاج سے ٹی بی مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتی ہے۔
پروگرام میں روٹری کلب کی جانب سے ڈاکٹر دھیرج بھارگاو ، اشوک اگروال ، راجیش مشرا ، امیتا مہیندرو ، دیانند شرما ، سندیپ مگلیانی اور للن سنگھ یادو ، امبوج پانڈے ، پون بھٹی ، رویندر راٹھی ، برجپال ماوی ، کمال آریا موجود تھے۔