دہلی/نوئیڈا: دالحکومت دہلی اور اس سے متصل نوئیڈا میں لگاتار کئی دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے سڑکیں زبر آب ہوگئیں ہیں، جس سے راہگیروں کو پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دہلی میں بارش سے لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن گلی، نالیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وہیں نوئیڈا این سی آر میں بارش سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی نہیں ہونے سے سیکٹر 58 کا لیبر چوک، سیکٹر 55، 15 میں سڑکیں پانی سے ڈوب گیا۔
مزید پڑھیں: قومی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چئیرمین نے عہدہ سنبھالا
بارش نے نوئیڈا اتھارتی اور گریٹر نوئیڈا اتھارتی کے تمام دعوؤں پول کھول دی۔ رات سے ہی بجلی چمک کے ساتھ بارش رک رک کر ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔