گوتم بودھ نگر کے نوئڈا میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہاں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 213 کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ یہاں 24 گھنٹے میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 94 ہے۔
صنعتی شہر نوئیڈا میں خودکشی کا بڑھتا گراف
اس کے ساتھ نوئڈا میں اب تک کل 7391 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ تاہم ، اب تک 46 مریضوں کی موت کورونا انفیکشن سے ہوئی ہے۔ لہذا گوتم بدھ نگر ضلع میں ابھی بھی 1299 ایکٹیو مریض ہیں۔