ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ اسکیم کے تحت آج ضلع کی تمام راشن دوکان پر راشن کی تقسیم کیا گیا۔
کووڈ-19 کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے پیش نظر راشن کی تمام دکانوں پر راشن تقسیم کرتے وقت سوشل ڈسٹینسنگ اور سینیٹایزیشن کے عمل کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔
تقسیم کیے جارہے راشن میں تمام انتیودیہ کارڈ ہولڈرز کو مفت میں راشن دیا گیا، اسی طرح منریگا کارڈ ہولڈرز، محکمہ لیبر میں رجسٹرڈ کارکنان جن کے پاس راشن کارڈ ہیں اور نگر پالیکا پریشد میں رجسٹرڈ کارکنان جن کے پاس راشن کارڈ ہے ان کو مفت میں راشن تقسیم کیا گیا۔
ضلع سپلائی آفیسر آرئین یادو نے بتایا کہ ’راشن کی تمام دکانوں پر سوشل ڈیسٹیسنگ کا خیال کرتے ہوئے 20 افراد کو ٹوکن جاری کیا گیا اور بیس افراد میں راشن تقسیم کرنے کے بعد دوسرے 20 افراد کو ٹوکن دے کر راشن تقسیم کیا گیا تاکہ راشن کی دکانوں پر بھیڑ نہ ہوسکے۔‘
ضلع سپلائی آفیسر آرئیں یادو نے خود دورہ کر کے نظام تقسیم کا جائزہ لیا تاکہ کسی طرح کی بدنظمی کا ماحول پیدا نہ ہو سکے۔