اتر پردیش میں انتخابی اجتماع Rajnath Singh's Election Rally in Uttar Pradesh سے خطاب کرنے سے پہلے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ Defence Minister Rajnath Singh غازی آباد کی دیوی مندر کا درشن کیا۔ میڈیا نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ بی جے پی دوبارہ اترپردیش میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کو جو عزت و وقار بی جے پی دور حکومت میں ملا ہے، اتنا کسی بھی پارٹی میں نہیں ملا۔ ہم نے کسانوں کے مفاد میں سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کو کسان دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم کسی خاص ذات پر سیاست نہیں کرتے۔ ہم اپنے کام پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت میں جرائم پر لگام لگائی گئی ہے۔ اترپردیش کی ترقی حیران کن ہے'۔
مزید پڑھیں: Election Training Program in Bareilly: بریلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'وہ مغربی اتر پردیش میں پہلی بار اتنے چھوٹے جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سب جانتے ہیں کہ ہمیں بھی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کرنا پڑتا ہے'۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے مندر بنانے کے ساتھ ساتھ اترپردیش کی ترقی بھی کی ہے'۔