ETV Bharat / city

نوئیڈا: کار لوٹ معاملے میں پولیس اہلکارلائن حاضر

کمشنریٹ نظام نافذ ہونے کے باوجود نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

greater noida
greater noida
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 3:26 PM IST

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا سے بدمعاش اتوار کی شام انجینئر کی بریزا کار لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ساتھ میں انجینئر کی بیوی اور تین ماہ کی بچی بھی ساتھ میں لے گئے تھے لیکن آگے انہیں چھوڑ کر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے اس معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ آلوک سنگھ نے جون پتھ چوکی انچارج ارون ورما، بیٹ انچارج اوپنڈر سنگھ، کانسٹیبل ساحل سلطان اور آکاش وکل کو لائن حاضر کر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو گریٹر نوئیڈا کی مگسن ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس گاڑی کھڑی کر کے انجینئر نشنت سبزی لینے اترے ہی تھے کہ شرپسندوں نے بندوق کی نوک پر بریزا کار لوٹ لی۔

کار کے ساتھ ہی شرپسندوں نے انجینئر کی بیوی اور بیٹی کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی۔ لیکن شور مچانے پر 200 میٹر دور بدمعاش انجینئر کی بیوی اور بیٹی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس واردات کے بعد سے انجینئر، اس کی اہلیہ اور بیٹی ڈرے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور جلد ہی واردات سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.