ETV Bharat / city

Police Arrest Cattle Smugglers: نوئیڈا میں مویشی اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 7:53 AM IST

نوئیڈا کے سیکٹر-62 میں جے پوریہ کٹ کے قریب انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے بدمعاش کی شناخت غازی پور دہلی کے رہنے والے سونو قصائی کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم گذشتہ کئی سالوں سے گائے کا گوشت اسمگل کر رہا تھا ۔police Arrest Cattle Smuggler in Noida

گائے اسملنگ کے ملزم
گائے اسملنگ کے ملزم

اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر-58 میں کوتوالی پولس نے 25 ہزار کا انعامی گائے اسمگلر کو گولی ماردی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

گائے اسملنگ کے ملزم

سیکٹر-62 میں جے پوریہ کٹ کے قریب انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے بدمعاش کی شناخت غازی پور دہلی کے رہنے والے سونو قصائی کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم گذشتہ کئی سالوں سے گائے کا گوشت اسمگل کر رہا تھا ۔ نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ کوتوالی سیکٹر-58 کے انچارج انسپکٹر ونود کمار اپنی ٹیم کے ساتھ سیکٹر-62 کے جے پوریہ کٹ کے قریب گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے۔تبھی موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ شخص کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سوار بھاگنے لگا۔ پولیس نے بھی اس کا تعاقب کیا،جس کےبعد اس نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں موٹر سائیکل سوار سونو قصائی کے پیر میں گولی لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ سونو کے ساتھی شیکھر کو تین دن قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ سونو قصائی کے خلاف 6 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ اس پر 25 ہزار انعام کا اعلان تھا۔ ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل، پستول اور زندہ کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Suspicion of Cow Smuggling In Mathura: متھرا میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں تین لوگوں کی بے رحمی سے پٹائی

پولیس کے مطابق گروہ کا ایک اور اسمگلر ساجد تاحال فرار ہے۔ وہ تین روز قبل سیکٹر 62 میں ہونے والے پولیس مقابلے میں فرار ہو گیا تھا۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.