واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے، مساجد میں نماز با جماعت کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اور لوگوں کے مجمع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایسے میں اترپردیش کے نوئیڈا میں واقع سیکٹر 16 اور 20 میں کچھ لوگ اکٹھا ہو کر نماز ادا کررہے تھے، موصول اطلاعات کے مطابق نماز ادا کیے جانے کا ایک ویڈیو وائرل ہو گیا، جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو اکٹھا کرانے والے اہم ملزم کے خلاف کاروائی کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جبکہ ملک وبیرون کورونا وائرس کی وبا سے دوچار ہے اور حکومت کی جانب سے 21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ اس وبائی مرض کے پھیلاو کو کم کیا جا سکے، تو ایسے میں اکٹھا ہو کر نماز اداکر رہے لوگوں کے ذریعے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گا۔
اس کے علاوہ سیکٹر 16 مجمع اکٹھا کرکے نماز ادا کرنے کے الزام میں شالگ نامی ایک شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔