ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ان دنوں چوری لوٹ پاٹ جیب تراشی کا معاملہ کافی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر 18 میٹرو اسٹیشن کے نیچے پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نوئیڈا کے ایک صحافی جے پی سنگھ اپنی اسکوٹی کھڑی کر کے کچھ سامان لینے جارہے تھے، تبھی سیکٹر 18 میٹرو کے نیچے اس گروپ کے دو تین افراد نے جے پرکاش کو ہلکا سا دھکا دیا اور جب وہ گر پڑے تو دوسرے نے ان کا پرس نکال لیا۔
مزید پڑھیں:
پولیس کی مستعدی سے کِرانہ تاجر بڑے خسارے سے محفوظ
صحافی جے پی سنگھ کو جیسے ہی احساس ہوا انہوں نے فوراً ایک پاکیٹ مار کو پکڑ لیا اور اسے قریب میں واقع اٹا پولیس کے حوالے کیا۔ لیکن پاکیٹ مار کا دوسرا ساتھی وہاں سے بھاگ نکلا۔ جبکہ میٹرو اسٹیشن سے محض 50 میٹر کی دوری پر پولیس چوکی واقع ہے۔