ETV Bharat / city

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر میں جرائم بے قابو، دو گرفتار - latet news noida

اترپردیش کے نوئیڈا میں ان دنوں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، سیکٹر 2 کی پولیس نے چیکنگ کے دوران اسلحہ کے ساتھ دو شخص کو گرفتار کیا ہے۔

Crime control in Noida is inevitable_vis_up_noida_upur10010

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 10:19 AM IST

نوئیڈا: اترپردیش پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود نوئیڈا میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کمشنریٹ کے نفاذ کے بعد بھی کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ نوئیڈا پولیس نے تھانہ فیس 2 پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ملزم وپن کو گرفتار کیا ہے۔ جس میں گرفتار کیے گئے وپن شرما جیت پور کالونی ،تھانہ مراد نگر ضلع غازی آباد کا رہنے والا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

نوئیڈا فیس 2 پولیس نے چیکنگ کے دوران سیکٹر 81 کے قریب سیمسنگ گیٹ نمبر 4 سے وپن کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک طمانچہ، زندہ کارتوس اور ایک کینٹر بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وپن کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھا۔

وہیں دوسری جانب دادری پولیس نے اقدام قتل کے الزام میں مطلوب ملزم نشانت کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نشانت شرما محلہ برہم پوری قصبہ و تھانہ دادری گوتم بدھ کو تھانہ علاقے کے بالا جی سوسائٹی دادری کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مدعی دنیش شرما برہم پوری ،تھانہ دادری ضلع گوتم بدھ نگر یوپی نے ملزم اور اس کے بھائی پرشانت عرف ٹونی کے خلاف 3 اکتوبر کو مدعی کے بھتیجے وویک کو گالیاں دینے، جان سے مارنے کی دھمکی اور بھتیجے وویک، نیشو شرما اور منیش پر جان سے مارنے کی نیت سے 3 سے 4 راؤنڈ پسٹل سے فائرنگ کرنے کے سلسلے میں دادری تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Lakhimpur Violence: آشیش مشرا تین دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر

نئی دہلی: یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لیے مرکزی وزیر کا اعلان

دری اثناء سیکٹر 58 کوتوالی علاقے میں لوٹ کی واردات کو انجام دینے آئے دو بدمعاشوں سے اتوار کی شام سیکٹر 62 میٹرو بجلی گھر کے پاس پولیس سے تصادم ہوا۔ جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوا، شاطر بدمعاش عاشو جاٹ کا بھائی ہے اور 20 سے زائد لوٹ کی واردات کو انجام دے چکا ہے جب کہ دوسرے بدمعاش پر بھی لوٹ کے پانچ مقدمہ درج ہیں۔ دونوں کے قبضے سے لوٹ کے 9 موبائل برآمد ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.