ETV Bharat / city

نوئیڈا:کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

گوتم بودھ نگر ضلع نوئیڈا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج ضلع میں 11 متاثرہ مریض پائے گئے ہیں ، اور مجموعی متاثرہ کیسوں کی کل تعداد 377 ہوگئی ہے۔

Noida: The number of Corona patients continues to rise
نوئیڈا:کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
author img

By

Published : May 28, 2020, 10:14 PM IST

آج 9 افراد کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے جبکہ 110 فعال (ایکٹیو) مریض ہیں۔ کورونا سے اب تک کل 5 افراد کی موت ہو چکی ہے اور کراس نوٹیفائی کا کل معاملہ 18 ہے۔نوئیڈا کے سیکٹر 16 میں واقع ایک کمپنی میں 4 مریض پائے گئے ، ان میں ایک 26 سالہ شخص ، ایک 22 سالہ نوجوان، ایک 26 سالہ خاتون اور ایک 28 سالہ شخص شامل ہیں جبکہ سیکٹر 5 نوئیڈا سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شخص متاثر پایا گیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے رام پور سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ لڑکا متاثر ہوا ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 71 میں رہنے والا ایک 30 سالہ لڑکا متاثر پایا گیا ہے۔ سورج پور گریٹر نوئیڈا کی ایک 27 سالہ خاتون کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ سیکٹر 56 نوئیڈا کا 25 سالہ نوجوان اور سالار پور نوئیڈا کا ایک 27 سالہ شخص انفیکٹڈ پایا گیا ہے جبکہ سیکٹر 15 اے کا 40 سالہ شخص بھی متاثر پایا گیا ہے۔اس طرح نوئیڈا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ کورونا وائرس سے کیسے نجات حاصل کریں؟ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام بڑے دعوے کی اصل حقیقت کچھ اور بیاں کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.