ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کوتوالی سیکٹر 24 کے سیکٹر 34 میں واقع گرین بیلٹ میں بدھ کی سہ پہر دو بچوں کی لاشیں مسخ شدہ حالت میں ملیں۔
کوتوالی سیکٹر 24 پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کی شناخت کی تو پتہ چلا کہ یہ بچے ہوشیار پور کے علاقے کے رہنے والے مہیش کے بچے ہیں۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں کے قتل میں مہیش بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ مہیش ملازمت چھوٹنے سے ذہنی دباؤ میں تھے۔
تفصیلات کے مطابق کڑھائی کی مشین چلانے والا مہیش عرف راجو ہوشیار پور گاؤں میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ رہتا ہے۔ ایک ماہ قبل اپنی ملازمت سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھا۔
منگل کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے وہ اپنے بڑے بیٹے مونو (7 سال) اور چھوٹے بیٹے ٹنکا (3.5 سال) کو گھر سے باہر لے گیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئے۔ ان کی تلاش کی گئی لیکن وہ نہ مل سکے۔
بدھ کی سہ پہر لوگوں نے سیکٹر 34 کی گرین بیلٹ میں دو بچوں کی لاشیں پائے جانے کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
کوتوالی سیکٹر 49 پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کے بعد بچوں کی شناخت کی۔
مزید پڑھیں:رامپور: ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں ملنے سے سنسنی
ہلاک شدہ بچوں کے والد مہیش عرف راجو ملازمت چھوٹنے سے ذہنی دباؤ میں تھے۔ مہیش نے اپنے بیٹے کو پہلے موٹر سائیکل پر بٹھاکر گھمایا۔ اس کے بعد بیٹے کو لے کر گھر چلا گیا۔ مہیش فرار ہے۔ دونوں ہلاک شدہ بچوں کے جسم پر بلیڈ سے کاٹنے کے گہرے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے۔