ETV Bharat / city

نوئیڈا: رول آبزرور کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور ضلع افسران سے ملاقات

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ووٹر لسٹ میں ناموں کی تصحیح سمیت دیگر امور کے تصفییہ کے لیے ایک رول آبزرور کی تقرری کی ہے۔ نوئیڈا میں مقرر رول آبزرور نے تمام سیا سی جماعتوں کے نمائندوں اور ضلع افسران کے ساتھ ملاقات کی۔

ضلع افسران کے ساتھ ملاقات
ضلع افسران کے ساتھ ملاقات
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 5:17 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے چند رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں تمام ضروری امور کے تصفیہ کے لیے یکم نومبر سے 30 نومبر تک لئے خصوصی نظر ثانی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر رول آبزرور اور کمشنر نے سریندر سنگھ نے نوئیڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ضلع افسران کے ساتھ ملاقات

اس دوران انہوں نے کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں انتظامی افسران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائی جارہی خصوصی مختصر نظر ثانی مہم کو کامیاب بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی طرف سے بی ایل اے کا تقرر کرکے اپنی فہرست دستیاب کرائیں اور انہیں فعال کرتے ہوئے تمام بوتھوں پر ووٹر لسٹ میں رہ جانے والے ووٹرز کے ناموں کا اندراج کرنے کے لئے اقدام اٹھائیں۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے توسط سے موصول ہونے والے مسائل اور شکایات کو مرحلہ وار حل کرنے پر زور دیاگیا ۔ اسی طرح تمام علاقوں میں ووٹر لسٹ میں لڑکیوں اور خواتین کے ناموں کے اندراج کے لیے خصوصی توجہ دینے کی اییل کی۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا ٹریفک پولیس نے شروع کیا ہیلمٹ بینک

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سوہاس ایل وائی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وندیتا سریواستو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر انکت کمار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جیور رجنی کانت اور دیگر متعلقہ افسران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.