نوئیڈا: ایک روزہ خواتین کی عوامی سماعت کا پروگرام قومی کمیشن برائے خواتین نئی دہلی کے زیراہتمام مہیلا تھانہ سیکٹر 39 نوئیڈا، گوتم بدھ نگر میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں قومی کمیشن برائے خواتین کی رکن چندر مکھی دیوی نے عوامی سماعت کرتے ہوئے متاثرہ خواتین کی شکایات کو بغور سنا۔
عوامی سماعت کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ تمام تھانوں میں خواتین کے ساتھ پرامن رویہ اپنائیں اور فوری رپورٹ درج کریں۔ عوامی سماعت میں، انہوں نے ہیلپ لائن نمبر 7827170170 کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ کوئی بھی پریشان حال خاتون اپنی شکایت درج کرا سکے۔
خواتین کمیشن کی رکن کے زیر اہتمام عوامی سماعت کے دوران مجموعی طور پر 30 مقدمات کی سماعت کی گئی اور اس دوران متعلقہ افسران کو ان معاملوں کا تصفیہ کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔
مزید پڑھیں: مسلم خواتین کے خلاف نازیبا پوسٹ پر دہلی اقلیتی کمیشن کا پولیس کمشنر کو نوٹس
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس وومن سیکورٹی ورندا شکلا، سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا اوماشنکر، ایڈیشنل سی ایم او ارچنا سکسینہ، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتل کمار سونی ڈسٹرکٹ، پروگرام آفیسر، پولیس اسٹیشن صدر مہیلا، منو چوہدری اور تفتیشی افسران اور مختلف پولیس اہلکار موجود تھے۔