ETV Bharat / city

نوئیڈا: جموں و کشمیر کے طلبہ کو گھر بھیجنے کی تیاری - نوئیڈا میں درماندہ کشمیری طلباء

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں پھنسے ہوئے طلبہ کو بحفاظت آبائی وطن واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

noida up
stranded kashmiri students
author img

By

Published : May 4, 2020, 10:21 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 6:26 PM IST

کوروناوائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن سے جہاں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر مقامی تاجرین و مزدور پھنسے ہوئے ہیں وہیں اچانک لاک ڈاؤن کے سبب متعدد کشمیری طلباء اور تاجرین ملک کی مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں۔

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں پھنسے کشمیری طلبہ کو واپس جموں و کشمیر لانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اس سلسلے میں طلباء کو حکومت جموں و کشمیر کی جاری کردہ ویب سائٹ پر درخواست دینے کا کہا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کے ایڈیشنل سیکریٹری علی افسر خان کے حوالے سے ضلع کے نوڈل افسر نریندر بھوشن نے یہ اطلاع دی ’’جموں و کشمیر کے طلبا ریاست سے باہر کسی اور جگہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو پھر حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن جانکاری دیں۔ یہ ویب سائٹ jkhighereducation.nic.in ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او نریندر بھوشن کو اترپردیش حکومت کی جانب سے دہلی، جموں و کشمیر اور لداخ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کے تمام طلبہ جو ضلع میں ہیں، اس ویب سائٹ پر درخواست دیں۔ انہیں جموں و کشمیر تک بحفاظت پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.