اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر کی مالی کمر توڑنے کے لئے نوئیڈا پولیس کمشنریٹ گینگسٹر ایکٹ کے درج شدہ مقدمات میں ملزموں کی منقولہ جائداد ضبط کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔
اس کارروائی کے تحت پولیس نے دو خواتین کے نام پر خریدی گئی پراپرٹی ضبط کرلی ہے۔ در حقیقت گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا سنٹرل زون میں سندر بھاٹی گینگ کے بدمعاش ببلی ناگر کی اہلیہ ریکھا کے 2.60 کروڑ کے فلیٹ اور پلاٹ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے مجموعی 6.10 کروڑ کی جائیدادیں ضبط کیں۔
گینگسٹر ایکٹ کے تحت گینگسٹر سنگھ راج بھاٹی کے بھتیجے نوین بھاٹی کی اراضی قرق کرنے کے بعد پولیس نے نوٹس بورڈ چسپاں کیا ہے۔
ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ کے مطابق جی 609 الفا 2، تھانہ بیٹا 2 گریٹر نوئیڈا میں واقع یہ پراپرٹی نوین کمار بھاٹی کی ہے، جو ان کی اہلیہ کے نام ہے۔ جو ناجائز پیسوں سے حاصل کیا گیا تھا۔ گولف گارڈنیا سوسائٹی گریٹر نوئیڈا کے فلیٹ نمبر A 901 متوقع قیمت 01 کروڑ 90 لاکھ روپے کو قرق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
سنت کبیر نگر: ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں 5 بچے شدید زخمی
پولیس کے مطابق نوین کمار بھاٹی، جو سنگھ راج بھاٹی کا بھتیجا ہے اور سندر بھاٹی گینگ کا سرگرم رکن ہے۔ سندر بھاٹی گینگ کا نیا سرگرم بدمعاش ہے۔ گینگسٹر سنگھراج بھٹی کے بھتیجے نوین بھاٹی کے خلاف بھتہ خوری اور گینگسٹر ایکٹ سمیت پانچ مقدمات درج ہیں۔ نوین فی الحال جیل سے باہر ہے۔