اتر پردیش نوئیڈا کے تھانہ ایکسپریس وے سے سیکٹر 150 کی جانب جانے والی ڈبل سروس روڈ پر چیکنگ کے دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم میں ایک شرپسند وکاس عرف کالی زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار بدمعاش وکاس سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ بدمعاش ایک معاملے میں تھانہ بیٹا 2 سے تین سال سے فرار تھا اس پر تھانہ بیٹا 2 علاقہ میں آٹو ڈرائیور کو گولی مار کر نقدی لوٹنے کے معاملے میں 10 ہزار روپے کے انعام بھی رکھا گیا تھا۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 پستول 315 بور، 01 زندہ اور 01 خالی کارتوس اور 01 ٹی وی ایس موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ شرپسند کے دیگر مجرمانہ ریکارڈس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔