اترپردیس کی پولیس کس نے کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے اس مرتبہ گریٹر نوئیڈا کے بیٹا 2 تھانہ کی پولیس پر شنکر سوسائٹی میں نوجوان چاند قریشی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکنے کا الزام ہے۔
پولیس کی اس غیر انسانی حرکت سے چاند قریشی کی موت ہوگئی، متاثرین کا الزام ہے کی دو گاڑیوں پر سوار پولس اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے پہلے عورتوں کے ساتھ مار پیٹ کی مخالفت کرنے پر نوجوان چاند قریشی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا گیا اور اسی حالت میں پولیس نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
متاثرین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ چاند قریشی کے بھائی لقمان کو پولیس تھانے لے گئی جہاں اسے شدید زد و کوب کیا گیا لیکن جیسے ہی چاند قریشی کے مرنے کی خبر ملی پولیس والوں نے گھبرا کر فوراً لقمان کو چھوڑ دیا۔
دراصل پولیس لقمان کے بہنوئی عمران کو تلاش کرتے ہوئے اس کے گھر پہنچی تھی، گھر کی تلاشی لی اور پوچھ تاچھ میں جب عمران کے تعلق سے کوئی جانکاری نہیں مل سکی تو پولیس نے گھر میں عورتوں کو حراساں کرنا شروع کر دیا۔
گھر والوں کا الزام ہے کہ جب چاند قریشی نے اس کی مخالفت کی تو پولیس والوں نے پہلے اسے پیٹا اور پھر تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ چاند قریشی باتھ روم کی کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جس کی وجہ سے نیچے گر گیا۔