ETV Bharat / city

نوئیڈا: فیکٹری میں دوسری بار آتشزدگی - اسی وجہ سے اس میں اسپارکنگ ہوئی

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں واقع تھانہ بادل پور کے چھپرولا صنعتی علاقے میں ایک فیکٹری میں صبح آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔

فیکٹری میں دوسری بار آتشذدگی
فیکٹری میں دوسری بار آتشذدگی
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:39 PM IST

فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ سے کروڑوں کا مال جل کر راکھ ہو گیا۔ حیرت کی بات ہے کہ کارخانے میں 28 اپریل کو بھی آگ لگی تھی۔

دراصل بادل پور علاقوں کے چھپرولا صنعتی علاقے میں جی ٹی روڈ پر ہندوستان اڈیسیو کے نام سے سیلو ٹیپ بنانے کی کمپنی ہے۔ ٹیپ بنانے والی کمپنی میں کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آگ کی اطلاع پاکر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ سی ایف او نے بتایا کہ چھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ بنانے والی کمپنی میں کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس میں اسپارکنگ ہوئی اور آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرموں اور کیینوں میں بھری ہوئی کیمیکل کے آگ کی چپیٹ میں آنے سے آگ مزید پھیل گئی۔

قبل ذکر ہے کہ اسی کمپنی میں منگل کے روز بھی صبح آگ لگی تھی جس سے کروڑوں کا سامان خاکستر ہو گیا تھا۔ فائر بریگیڈ کے آفیسرز اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں کہ آخر تین دن کے وقفے میں فیکٹری میں دو بار آگ کیسے لگی۔ نوئیڈا اور غازی آباد کی فورینسک ٹیم طلب کی گئی ہے تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.