نیشنل اسپورٹس ایوارڈ کمیٹی نے ارجن ایوارڈ کے لیے نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کا نام تجویز کیا ہے۔ ایوارڈ کمیٹی نے دیگر ان کھلاڑیوں کے نام بھی تجویز کیے ہیں جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں تمغے حاصل کیے ہیں۔
آئی اے ایس افسر سوہاس ایل وائی نے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں تاریخ رقم کرکے بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
قومی اسپورٹس ایوارڈ کمیٹی کی تجویز پر اگر انہیں ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا ہے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے پہلے آئی اے ایس بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں: تیز گیند باز فرگیوسن چوٹ کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
بتا دیں کہ ارجن ایوارڈ ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ یہ ایوارڈ ان اسپورٹس شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کود کی سرگرمیوں میں قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہو۔