ETV Bharat / city

Noida Congress Protests: نوئیڈا میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا پیدل مارچ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ملک بھر میں روزمرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جہاں ایک طرف عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں دوسری جانب سیاسی جماعتیں بھی اس کے خلاف احتجاج کر ہی ہیں۔ نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف پیدل مارچ نکال کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

پد یاترا
پد یاترا
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 5:31 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کانگریس پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ’مہنگائی ہٹاو پرتیگیا پد یاترا’ نکالی جارہی ہے۔

پد یاترا نکالی گئی

اس سلسلے میں نوئیڈا مہا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں نوئیڈا کے نٹھاری گاؤں سیکٹر 31 میں تقریبا دس کلو میٹر کی پد یاترا نکالی گئی، جس میں کانگریس پارٹی کے تمام رہنما اور کارکنان شامل تھے ۔

پد یاترا کے تعلق سے کانگریس کے سٹی صدر رام کمار تنور نے کہا کہ ’’جب سے بی جے پی ریاست میں بر سر اقتدار آئی ہے اس دن سے مہنگائی کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سو دن میں مہنگائی کم کرنے اور ہرسال دو کروڑ روزگار مہیا کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کئی لاکھ ملازمین اب بے روز گار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ریاست اترپردیش سے بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے۔ اور عوام کو راحت دینے اور ملک کے تحفظ کے لئے کانگریس پارٹی کو اقتدار سونپی جائے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: یوتھ کانگریس کا زبردست احتجاج

اس موقع پر سابق صدر شہاب الدی ،کرپا رام شرما،انیل یادو، اے آئی سی سی کے رکن دنیش آوانہ، جتیندر امباوت،نائب صدر للت اوانہ، ابھیشیک جین،شویندر آوانہ،کسان کانگریس کے صدر گوتم اوانہ، یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، نائب صدر رضوان چودھری، سلونی سولنکی، پرمود شرما، روبی چوہان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.