نوئیڈا میں بی جے پی مہانگر کے نائب صدر گزشتہ دنوں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ آج ان کی موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق کورونا سے علاج کے بعد وہ گھر لوٹے تھے لیکن اچانک ان کی طبیعت بگڑی، اہل خانہ آناً فاناً ہسپتال لے کر گئے جہاں ان کی موت ہو گئی۔

ڈاکٹرون کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑے میں کورونا کا انفیکشن بڑھ گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 17 دنوں تک کیلاش ہسپتال میں داخل تھے۔ جہاں ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ علاج کے بعد وہ گھر لوٹ آئے تھے۔

آخری رسومات کے موقع پر نوئیڈا سے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما اور رکن اسمبلی پنکج سنگھ بھی موجود تھے۔