ETV Bharat / city

تین کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد - بھانگ

پولیس کمشنریٹ تھانہ بیٹا گوتم بودھ نگر کو منشیات کاروبار کرنے والے گروہ کو پکڑنے اور سامان ضبط کرنے میں بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔

تین کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
تین کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 5:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے بیٹا 2 میں پولیس نے بین ریاستی سطح کے چھ منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 42 کلو ڈوڈا، 172 کلو بھانگ، 176 کلو گانجہ اور 10.5 کلو گرام چرس برآمد کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی منشیات کی قیمت لگ بھگ 3 کروڑ 36 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، نیز ان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ بیٹا 2 نے نوئیڈا میں ضلع بلند شہر کے کفیل اور نعیم کو 3 کلو 400 گرام غیر قانونی گانجہ اور چرس کے ساتھ گرفتار کیا جو اسکولی طلبا کو فروخت کرتے تھے۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے انوپ شہر ضلع بلند شہر کے راموتی گیری کے مکان سے رادھا کشن پانڈے، مول چند، شیوم شرما اور ترون چودھری کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ان کے پاس سے 42 کلو ڈوڈا، 172 کلو بھانگ، 176 کلو گانجہ اور 10.5 کلو چرس برآمد کیا ہے اور ملزم ترون چودھری کے قبضہ سے 2 زندہ کارتوس مع 315 بور کا طمنچہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.