ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا سے اراکین اسمبلی پنکج سنگھ نے کروڑوں روپے چیف منسٹر فنڈ میں عطیات کیے۔
پورے بھارت میں ابھی لوگ اپنے اپنے طور پر اس وبا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ پوری قوم موجودہ صورت حال میں فکر مند ہے۔ایک طرف حکومت جہاں کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے ،وہیں گوتم بدھ نگر کے تمام اراکین اسمبلی بھی آگے بڑھتے ہوئے کوویڈ 19 چیف منسٹر فنڈ میں رقم مہیا کرا رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں نوئیڈا سے رکن اسمبلی پنکج سنگھ نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے ایم ایل اے فنڈ سے ایک کروڑ کی رقم کویڈ۔19 وزیر اعلیٰ فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
ساتھ ہی اپنی چار ماہ کی تنخواہ بھی اس عالمی وبائی امراض کے خلاف جنگ کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
وہیں جیور سے رکن اسمبلی دھیریندر سنگھ نے بھی ایک کروڑ روپے کی رقم کویڈ 19چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا۔اس حوالے سے انہوں نے ڈی ایم کو خط لکھا۔
وہیں دادری اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے 90 لاکھ روپے کوویڈ 19 چیف منسٹر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔متعلقہ خط رکن اسمبلی نے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر کے سپرد کیا ہے۔